blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، آئی سی سی نے آئندہ سال میزبانی واپس لینے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی، آئی سی سی نے ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر بی سی سی آئی کو میزبانی سے محروم کرنے کی دھمکی دے دی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے ٹیکس استثنیٰ پر 18 مئی تک غیرمشروط تصدیق فراہم کرنا تھی جس میں وہ ناکام رہا۔

آئی سی سی نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، بی سی سی آئی نے کرونا کے باعث ڈیڈ لائن میں 30 جون تک توسیع کی درخواست کی تھی جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مسترد کردیا تھا۔

آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ وہ 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دوران 2018 ٹیکسوں میں کٹوتیوں کی تلافی کرے، بی سی سی آئی کو 23 ملین امریکی ڈالر کی رقم ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹس کے سرکاری براڈ کاسٹروں، اسٹار ٹی وی نے آئی سی سی کو اپنی ادائیگی سے ٹیکسوں میں کٹوتی کی تھی چونکہ اس کی قیمت عالمی انتظامیہ کو اٹھانا پڑی لہٰذا وہ اب چاہتے ہیں کہ بی سی سی آئی اس کی تلافی کرے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons