تازہ ترین
بھارت نے کشمیریوں پر مظالم مزید بڑھا دئیے ہیں، وزیر خارجہ

بھارت نے کشمیریوں پر مظالم مزید بڑھا دئیے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹے الزامات پر مبنی کارروائیوں، ماورائے عدالت قتل اور دیگر ظالمانہ اقدامات کے ذریعے کشمیریوں پر مظالم بڑھا دئیے ہیں۔

انہوں نے آج اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے العثیمین کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مقامی لوگوں کے گھروں کو نذرآتش کرنے اور انہیں زمین بوس کرنے جیسی کارروائیوں کے ذریعے مسلمانوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے۔

وزیر خارجہ نے انہیں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور وہاں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اقدام پر پاکستان کی طرف سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل سے متعلق نئے قانون پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کررہا ہے۔ وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر کے تنازعے پر اسلامی تعاون تنظیم کی مسلسل حمایت کر سراہا۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons