تازہ ترین
اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز پروپیگنڈے کا مقابلہ اولین ترجیح ہے، گوتریز

اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز پروپیگنڈے کا مقابلہ اولین ترجیح ہے، گوتریز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا انکی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے انکی توجہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں اور اسلام مخالف پروپیگنڈے کی طرف مبذول کروائی۔

سیکرٹری جنرل نے اسلام مخالف پروپیگنڈے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے سے مل کر نمٹنے پر زور دیا۔ سفیر منیر اکرم نے اپنے بیان میں کرونا وائرس کی وباء کے دوران بھارت میں اسلام مخالف پروپیگنڈے اور مسلمانوں پر الزام تراشی میں خطرناک حد تک اضافے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے گزشتہ سال پانچ اگست سے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ پابندیوں کے نفاذ کو بھی اجاگر کیا جب بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف متنازعہ علاقے کا بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons