تازہ ترین
طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد مرتب کی جائے گی، وزیر ہوا بازی

طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد مرتب کی جائے گی، وزیر ہوا بازی

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد مرتب کی جائیگی۔

انہوں نے ہفتہ کی سہ پہر کراچی میں پی آئی اے کی سی ای او ارشد ملک کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انسانی جانوں کے ضیاع کی تلافی نہیں کرسکتا تاہم حکومت شہداء کے خاندانوں کو دس دس لاکھ روپے کی امداد کی فراہمی کا عمل تیز کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تخمینہ لگانے کے بعد ان لوگوں کو بھی معاوضہ دیا جائیگا جن کے مکانوں گاڑیوں یا دوسری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیر نے کہا کہ واقعے کی ضمنی تحقیقاتی رپورٹ ہر صورت تین ماہ کے اندر جاری کی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کی جائیگی اور اگر کوئی حادثے کا ذمہ دار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز، امدادی اداروں اور عام شہریوں نے متاثرین کو بچانے کیلئے مثالی انسانی جذبے کا مظاہرہ کیا اس سے پہلے پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ 21 میتیں ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ میتوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے کے نمونے لئے گئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons