تازہ ترین
حکومت معاشرے کے محروم طبقوں کی سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، شبلی فراز

حکومت معاشرے کے محروم طبقوں کی سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، شبلی فراز

اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کے تناظر میں معاشرے کے محروم طبقوں کی سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صرف ملک کے پسماندہ طبقوں کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خود کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے جو طویل عرصے کیلئے اقتصادی سرگرمیاں منقطع کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons