تازہ ترین
درجہ حرارت اور نمی میں اضافہ پر کرونا وائرس منتقلی کی شرح میں کمی واقع ہوئی، محکمہ موسمیات

درجہ حرارت اور نمی میں اضافہ پر کرونا وائرس منتقلی کی شرح میں کمی واقع ہوئی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو آگاہ کیا ہے کہ اسکی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ درجہ حرارت اور ہوا میں نمر میں اضافے سے کرونا وائرس کی منتقلی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے منصوبہ بندی، کے وزیر اسد عمر کی سربراہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کو وزارت صحت کے تعاون سے اپنی تحقیق کے نتائج کے بارے میں بتایا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وبائی مرض پر طویل تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرونا متعدل درجہ حرارت میں تیزی سے پھیلتا ہے جس میں سرد اور خشک موسم شامل ہیں۔

فورم کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہوائی اڈوں پر کئے جانے والے ٹیسٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ کرونا کی مقامی سطح پر منتقلی کے نوے فیصد کیسز ہیں جبکہ بیرون ملک سے صرف دس فیصد کیسز آرہے ہیں۔ فورم نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی آمد پر ٹیسٹ کے عمل کے تصور اور ان کی سخت اور مناسب اسکریننگ پر اتفاق کیا۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons