تازہ ترین
کثیرالجہتی، جمہوری عالمی تعلقات اور کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دیا جائے، چینی صدر

کثیرالجہتی، جمہوری عالمی تعلقات اور کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دیا جائے، چینی صدر

تیئس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی چن پھنگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس یعنی سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں اکنامک حلقوں کے جوائنٹ گروپ کی میٹنگ میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کثیرالجہتی اور بین الاقوامی جمہوری تعلقات کو برقرار رکھنا چاہیئے، کھلے پن، تعاون اور جیت-جیت کے جذبات سے ترقی کو فروغ دینا چاہیئے اور کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیئے۔

شی چن پھنگ نے کہا کہ دنیا کی غیریقینی اور عدم استحکام کے پس منظر میں چین کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ اندرونی طلب کے مکمل نظام کی تشکیل کو تیز کیا جائے گا، جدت کاری کو فروغ دیا جائے گا اور ترقی کے نئے شعبوں کی تلاش کی جائے گی۔

شی چن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دو ہزار بیس میں غربت کا شکار ۵۲ کاؤنٹی، ۲۷۰۷ دیہات اور دیگر آبادی کو غربت سے نجات دلائی جائے گی۔ روزگار کی فراہمی، مشکلات سے دوچار عوام کے بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مشکلات پر قابو پا سکیں۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons