تازہ ترین
چینی صدر اندرونی منگولیا کے وفد کے اجلاس میں شریک

چینی صدر اندرونی منگولیا کے وفد کے اجلاس میں شریک

بائیس تاریخ کی سہ پہر کو، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی چن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شریک اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے وفد کے اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے وفد کے ارکان کے ساتھ حکومت کی روکنگ رپورٹ کا جائزہ لیا اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کسی صورت میں عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

blank

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین میں سوشلسٹ جمہوریت عوام کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لئے سب سے وسیع، حقیقی اور مؤثر جمہوریت ہے۔ انہوں نے مختلف سطح کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ عوام کے روزگار، تعلیم اور صحت سمیت دیگر حقیقی امور پر توجہ دی جانی چاہیئے۔

blank

انہوں نے کہا کہ عوام چینی کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کی پختہ بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم پروجیکٹ کی تعمیر کو آگے بڑھانے اور بنیادی سطح کی حکمرانی کی صلاحیت کو بلند کرنے کے لئے مؤثر اقدامات اختیار کئے جانے چاہیئں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداروں کو عوام کی خوشحالی کو حکمرانی کا سب سے اہم نتیجہ سمجھنا چاہیئے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی مثبت طور پر بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons