تازہ ترین
وزیراعظم کا طیارہ حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار

طیارہ حادثہ: وزیراعظم کا فوری تحقیقات کا حکم

 وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

نہوں نے ایک بیان میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان نے پی آئی اے کا طیارہ گرنے کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قومی فضائی کمپنی کے حادثے کے تحقیقاتی بورڈ کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی واقعے پر شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی آج کراچی ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے ایئر بس 320 کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ سول انتظامیہ کو امداد اور بچاؤ کی کارروائی میں ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی چیک کریں

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے دو ٹوک الفاظ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons