تازہ ترین
طیارہ حادثہ: سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ جامع تحقیقات کرے گا، ارشد ملک

طیارہ حادثہ: سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ جامع تحقیقات کرے گا، ارشد ملک

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریٹائرڈ ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ کراچی میں طیارے کے حادثے کے افسوس ناک واقعے کی جامع تحقیقات کریگا۔

جمعہ کی رات کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام محرکات کی تحقیقات کے بعد طیارے کے حادثے کی وجہ کا تعین کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تباہ ہونے والا طیارہ پرواز کیلئے تکنیکی طور پر بالکل ٹھیک تھا اور حادثے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی طیارے کو ہر قسم کی تکنیکی جانچ پڑتال کے بعد ہی کلیئرنس دی جاتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

حقائق سے ثابت ہے کہ چین نے وبا کے بارے میں کچھ نہیں چھپایا

حقائق سے ثابت ہے کہ چین نے وبا کے بارے میں کچھ نہیں چھپایا

دو جون کو چینی صدر شی جن پھنگ کی صدارت میں منعقد ہونے والے ایک …

طیارہ حادثہ: سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ جامع تحقیقات کرے گا، ارشد ملک” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons