تازہ ترین
معاشرے کے غیر محفوظ طبقات کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اطلاعات

معاشرے کے غیر محفوظ طبقات کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں اخبار فروشوں میں راشن پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود معاشرے کے غیر محفوظ طبقوں کو آزمائش کی اس گھڑی میں تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو انتہائی موثر اورشفاف انداز میں نقد امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اخبار فروشوں کیلئے بھی نقد امداد کا پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ اخبار فروشوں کی انتہائی قدر کرتے ہیں۔ شبلی فراز نے عوام سے بھی کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر کی پاسداری جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ صرف کرونا وائرس کی وباء سے لڑنا ہے بلکہ آگے بھی بڑھنا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

حقائق سے ثابت ہے کہ چین نے وبا کے بارے میں کچھ نہیں چھپایا

حقائق سے ثابت ہے کہ چین نے وبا کے بارے میں کچھ نہیں چھپایا

دو جون کو چینی صدر شی جن پھنگ کی صدارت میں منعقد ہونے والے ایک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons