تازہ ترین
سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرخارجہ

سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی اور پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام خطے کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری اورانتہائی سنجیدگی کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنا مصالحتی کردارادا کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کے مسئلے، خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اسے درپیش چیلنجز پربھی تفصیلی غور کیاگیا۔

وزیرخارجہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں ممکنہ نئے مسائل سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری یقینی بنانے پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے معاشی سفارتکاری کے فروغ کی بھی ضرورت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے دو ٹوک الفاظ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons