تازہ ترین
سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ

سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں قومی سلامتی اور پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام خطے کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری اور انتہائی سنجیدگی کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنا مصالحتی کردارادا کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کے مسئلے، خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اسے درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کرونا وائرس کی وجہ سے علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں ممکنہ نئے مسائل سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے معاشی سفارتکاری کے فروغ کی بھی ضرورت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پی آئی اے کا چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے خصوصی پرواز بھیجنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے خصوصی پرواز بھیجنے کا فیصلہ

پی آئی اے نے چین میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کو واپس وطن لانے کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons