تازہ ترین

چین کی جانب سے افغان مہاجرین کے لئے حلال اشیاء خورد و نوش کی تیسری کھیپ کا تحفہ

کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جسکی کوئی حدود نہیں ہیں، چینی سفیر یاؤ چِنگ

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ چِنگ نے کہا ہے کہ چین مشکل کی ہر گھڑی میں نہ صرف پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے بلکہ اپنے افغان بھائیوں کو بھی تنہاء نہیں چھوڑ سکتا۔ پاکستان ، چین اور افغانستان پر مشتمل سہہ فریقی اتحاد کی جانب سے افغان مہاجرین کیلئے امدادی سامان افغان مہاجرین کے نمائندے کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں ، اور امدادی سامان چینی حکومت اور عوام کی جانب سے افغان مہاجرین کیلئے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ نوول کرونا وائرس نمونیا ایک عالمی وباء ہے جسکی کوئی حدود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وباء سے پوری دنیا پریشان ہے اور اس نے پوری دنیا کی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سرحدی امور صاحبزادہ محبوب سلطان نے ایف ایم 98 دوستی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے چین کی عوام اور حکومت نے پاکستانی بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین ہمارا آزمایا ہوا دوست ہے اس لئے ہمیں اس سے ایسی ہی توقعات ہوتی ہے۔ امدادی سامان چینی سفیر یاؤ چِنگ اور وفاقی وزیر سرحدی امور صاحبزادہ محبوب سلطان نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر شکر اللہ مشال کے حوالے کیا۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons