تازہ ترین
امسال عالمی معاشی شرح نمو 5 فیصد کم ہوجائے گی،عالمی بینک

امسال عالمی معاشی شرح نمو 5 فیصد کم ہوجائے گی،عالمی بینک

عالمی بینک نے متنبہ کیا ہے کہ عالمگیر وبا کرونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ  افراد انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا کا سامنا ہے جس کے باعث توقع کی جاتی ہے کہ امسال عالمی معاشی شرح نمو 5 فیصد کم ہو جائے گی۔ عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ مہلک کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد بے روزگار اور اپنے کاروبار میں نقصان اٹھا چکے ہیں جب کہ صحت کے نظام کو چیلنجز کا سامنا ہے ۔

عالمی بینک کے صدر  نے  کہا کہ اس صورتحال میں ہمارے تخمینے کے مطابق کرونا وائرس جلد ہی 6 کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دے گا جو گزشتہ تین سالوں میں غربت کے خاتمے کے لیے ہونے والی تمام پیشرفت کو پس پشت ڈال دے گا۔

یہ بھی چیک کریں

پی آئی اے کا چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے خصوصی پرواز بھیجنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے خصوصی پرواز بھیجنے کا فیصلہ

پی آئی اے نے چین میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کو واپس وطن لانے کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons