تازہ ترین
افغان طالبان نے بھارت اور کشمیر پر حملے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا

افغان طالبان نے بھارت اور کشمیر پر حملے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا

افغان طالبان نے بھارت اور کشمیر پر حملے سے متعلق ٹوئٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتے۔

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کے بارے میں کچھ میڈیا میں جو بیان شائع ہوا ہے اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ شیر محمد عباس استنکزئی نے بھی اپنے حوالے سے زیر گردش بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیر محمد عباس استنکزئی کے حوالے سے مختلف ٹوئٹس میں کہا گیا تھا کہ طالبان عیدالفطر کے بعد بھارت پر حملہ کردیں گے اور کشمیر میں جاری ‘جہاد’ کا حصہ بن جائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons