تازہ ترین
یورپی کمیشن کا کووڈ-19 ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کا عزم

یورپی کمیشن کا کووڈ-19 ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کا عزم

انیس مئی کو یورپی کمیشن کی چئیرپرسن ارسولا ونڈرلیان نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ یورپی یونین نے عالمی ادارہ صحت کی اپیل پر مؤثر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اولین فرصت میں نوول کرونا وائرس ویکسین کی تیاری اور تحقیق کے لیے فنڈ جمع کیا۔

یورپی یونین کی کوششیں ویکسین کی تحقیق و ترقی میں پیش رفت سے متعلق معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی دستیابی کی صورت میں ہر ایک ملک کی ویکسین تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ-19 کے خلاف ویکسین صرف چند حلقوں تک محدود کوئی ذاتی تسکین کی شے نہیں ، بلکہ ایک عالمی عوامی “حاصل” ہے۔ ارسولا ونڈر لیان نے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو وبائی چیلنج پر توجہ دینی چاہئے ۔ یہ ایک ایسا نازک لمحہ ہے جب پوری انسانیت کو باہمی تعاون اور اتحاد کو مضبوط بنانا چاہیئے۔

یہ بھی چیک کریں

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے دو ٹوک الفاظ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons