تازہ ترین
کرونا سے متعلق ڈیٹا میں ہیرا پھیری سے انکار، امریکی سائنسدان نوکری سے برطرف

کرونا سے متعلق ڈیٹا میں ہیرا پھیری سے انکار، امریکی سائنسدان نوکری سے برطرف

امریکی ریاست فلوریڈا میں کرونا سے متعلق ڈیٹا پورٹل بنانے والی سائنسدان کو اعدادو شمار میں ہیرا پھیری سے انکار  پر محکمہ صحت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

سائنسدان ربیکا جونز نےامریکی نیوزنیٹ ورک کو کی گئی ای میل میں بتایا کہ انہوں نے اکیلے دو زبانوں میں الگ الگ ایپلی کیشنز تیار کیں جن میں 6 منفرد نقشوں کے ذریعے 5 لاکھ افراد کا ڈیٹا یکجا کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اس کے لیے انہوں نے بلامعاوضہ دوماہ تک 16 سولہ گھنٹے کام کیا، اس کے باوجود صرف ڈیٹا میں تبدیلی سے انکار پر انہیں فلوریڈا کے محکمہ صحت میں گرافک انفارمیشن سسٹم مینیجر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ ربیکا جونز نے تحقیق کاروں کو خبردار کیا کہ وہ ان کے پورٹل سے ڈیٹا لینے میں احتیاط کریں کیونکہ اس میں متوقع طور پر تبدیلیاں کر دی جائیں گی۔

یہ بھی چیک کریں

حقائق سے ثابت ہے کہ چین نے وبا کے بارے میں کچھ نہیں چھپایا

حقائق سے ثابت ہے کہ چین نے وبا کے بارے میں کچھ نہیں چھپایا

دو جون کو چینی صدر شی جن پھنگ کی صدارت میں منعقد ہونے والے ایک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons