تازہ ترین
چین رواں سال جون میں آخری "بے دو تھری سیٹلائٹ" لانچ کرے گا

چین نے 2020 کو”بے دو” نیویگیشن سسٹم کی تکمیل کا سال قرار دیدیا

چائنا سیٹلائٹ نیوی گیشن اینڈ پوزیشننگ ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھارہ مئی کو جاری وائٹ پیپر سے پتہ چلتا ہے کہ چین رواں سال جون میں آخری “بے دو تھری سیٹلائٹ” لانچ کرے گا جس سے “بے دو” نیویگیشن سسٹم کی تکمیل ہو جائے گی۔

اس سے عالمی صارفین کے لئے سات اہم خدمات فراہم کی جا سکیں گی جن میں بہتر پوزیشننگ، نیوی گیشن، ٹائمنگ، گلوبل شارٹ میسج سروس اور عالمی سرچ اینڈ ریسکیو سروسز شامل ہیں۔

ایسوسی ایشن کے سربراہ یو شیان چھنگ نے کہا کہ 2020 “بے دو” نیویگیشن سسٹم کی تکمیل کا سال ہے۔ یہ سسٹم چین میں سیٹلائٹ نیویگیشن انڈسٹری کی ترقی کے نئے دور کے لئے ایک اہم قوت محرکہ ثابت ہو گا جسے سماجی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جا سکے گا۔

blank

وائٹ پیپر کے مطابق ایپلی کیشنز کے میدان میں ای کامرس ، سمارٹ فونز اور سمارٹ ویئیر ایبل آلات جیسے شعبوں میں” بے دو” زیادہ مقبول ہے۔ سیٹلائٹ نیویگیشن اور پوزیشننگ کی خدمات کی ترقی لوگوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ چین کی تیز رفتار ریلوے اور نقل و حمل کی انٹیلی جنٹ اپ گریڈیشن اور تعمیر نو ، ملکی اور غیر ملکی انجینئرنگ کنسٹرکشن میں سیٹلائٹ نیویگیشن اور پوزیشننگ ٹیکنالوجی کی جدید ایپلی کیشن اور ترقی کے ساتھ ساتھ سمارٹ ریلوے ایپلی کیشنز اور سمارٹ کنسٹرکشن ایپلی کیشنز میں بھی ” بےدو” ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ تشکیل دے رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے دو ٹوک الفاظ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons