تازہ ترین
اداکارہ میرا امریکہ سے پاکستان پہنچ گئیں

اداکارہ میرا امریکہ سے پاکستان پہنچ گئیں

اطلاعات کے مطابق اداکارہ میرا پاکستان پہنچ چکی ہیں اور انہوں نے لاہور کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل اداکارہ میرا نے اپنی ویڈیوز میں حکومت پاکستان سے التجاء کی تھی کہ وہ امریکا میں پھنسی ہوئی ہیں لہٰذا ان کی وطن واپسی میں مدد کی جائے جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ ان سے مسلسل رابطے میں تھا۔ اب اداکارہ میرا پاکستان پہنچ چکی ہیں اور لاہور کےہوٹل میں انہوں نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میرا نے وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر وطن واپسی کی اپیل کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں،وہ ہوٹل کے کمرے میں قید ہو کر رہ گئی ہیں۔

تاہم میرا کے مبینہ سسر راجہ پرویز نے نجی نیوز چینل سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی مقیم ہیں اور کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ وہ اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ گھر میں پارٹیوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے دو ٹوک الفاظ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons