تازہ ترین
blank

اردو کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا 108واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

اردو کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کو ان کے 108ویں یوم پیدائش پر گُوگل نے اپنے ڈوڈل کا حصہ بناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے اردگرد پھیلی ہوئی سچائیوں کو افسانوں اور خاکوں کے قالب میں ڈھال کر امر ہو جانے والے سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912 کو بھارت کے ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد منٹو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں اور بو سمیت کئی بہترین افسانے تخلیق کیے جو اردو ادب کے آسمان پر ہمیشہ جگمگاتے رہیں گے۔

ان کے افسانوں پر مقدمے بھی چلے لیکن منٹو ان تمام مقدمات سے بری ہو گئے۔ اردو کے اس عظیم افسانہ نگار کا انتقال 42 برس کی عمر میں 18 جنوری 1955 کو ہوا مگر وہ اپنی تحریروں کے حوالے سے دنیائے ادب میں سدا زندہ رہیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان افغان امن عمل میں مخلصانہ مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے، وزیر خارجہ

پاکستان افغان امن عمل میں مخلصانہ مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں ترقی پذیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons