سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث بے روزگار مستحق شہری آج (اتوار) نصف شب تک اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیج کر احساس پروگرام کے تحت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اندراج کے بعد وہ اس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اب تک 44 لاکھ 44 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں 53 ارب 33 کروڑ 60لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship


Assalamu alaikum madam aapane jo bhi Ham awam ke liye Ye Socha aur Kara Aapko Hamari taraf se Salam ,aur jo Zaroorat man log the unko aapane a nahil Kar Diya jinko ko paison ki jarurat thi Shukriya