تازہ ترین
وزیراعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کیلئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے جذبے اور خدمات کو سراہا

وزیراعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کیلئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے جذبے اور خدمات کو سراہا

وزیراعظم عمران خان نے مشکل کی اس گھڑی اور نامساعد حالات میں انسانیت کی خدمت کیلئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے جذبے اور خدمات کو سراہا ہے۔

انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوول کرونا وائرس نمونیا کی وباء پر قابو پانے کے لئے مختلف ملکوں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے تاکہ ملک کی صورتحال کے مطابق بہترین اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری بھی دی۔

منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کرونا وائرس وباء کے تناظرمیں معاشی اور انتظامی صورتحال سے متعلق کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں کثیرالضابطہ تحقیقی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں درست اور مستنداعدادوشمار نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ درست اعدادوشمار کی فراہمی سے متعلق کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے اجلاس کو مطلوبہ طبی سہولتوں کی دستیابی، ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرز، دوسرے آلات اوراس حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons