تازہ ترین
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ چھیانوے ہزار تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ چھیانوے ہزار تک پہنچ گئی

کووڈ-19 سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی یومیہ رپورٹ کے مطابق وسطی یورپی وقت کے مطابق دو اپریل دس بجے تک دنیا میں کووڈ-19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 896،450 تک جا پہنچی

جب کہ45،526 اموات ہوئیں۔ یورپ میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 503،006 اور اموات کی تعداد 33،604 تک پہنچ گئی۔ دو اپریل کو جرمنی کے انسداد امراض کے وفاقی ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر واضح طور پر نشاندہی کی ہے کہ”ماسک لگانا وائرس لگنے کے خطرے کو مؤثر طور پر کم کر سکتا ہے”۔ ادارے نے عوام کو تجویز دی ہے کہ بغیر علامات والے افراد بھی عوامی مقامات پر ماسک لگائیں۔

اسی دن یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈئر لیان نے کہا کہ یورپین کمیشن باہمی امداد کے لیے ایک کھرب یورو کی فنڈ قائم کرے گا تاکہ مزدوروں اور صنعتی و کاروباری اداروں کو مدد مل سکے۔ اس کے علاوہ کسانوں اور ماہی گیروں کی بھی مدد و حمایت کی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

مکاؤ میں انسداد علیحدگی کے قومی قانون کے نفاذ کے پندرہ سال مکمل

مکاؤ میں انسداد علیحدگی کے قومی قانون کے نفاذ کے پندرہ سال مکمل

رواں سال ، مکاو میں انسداد علیحدگی کے قومی قانون کے نفاذ کا پندرہواں سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons