تازہ ترین
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کرونا کی روک تھام کیلئے قریبی تعاون پر متفق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کرونا کے مؤثر روک تھام کیلئے قریبی تعاون پر متفق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کی مؤثر روک تھام کیلئے قریبی تعاون اور اس حوالے سے بہترین اقدامات کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران طے پایا۔ دبئی ائرپورٹ سے پاکستانی شہریوں کو بروقت پاکستان بھیجنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اماراتی حکام کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کی اپیل کا اعادہ کیا تاکہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور معیشت کی بحالی کے لئے مالیاتی وسائل فراہم کئے جائیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت پر کرونا وائرس کی وباء کے اثرات کم کرنے کے لئے عالمی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons