تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم آج تعمیرات کی صنعت کیلئے ایک بڑے پیکج کا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج تعمیرات کی صنعت کے لئے ایک بڑے پیکج کااعلان کریں گے تاکہ نوول کرونا وائرس نمونیا کے باعث متاثر ہونے والی اقتصادی سرگرمیاں بحال کی جاسکیں۔

عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں کے تناظرمیں حکومت کو صنعتیں چلانے کی اجازت دیتے ہوئے ایک توازن پیدا کرنا ہو گا جو غریب عوام کو روزگار کی فراہمی کے لئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تعمیرات کی صنعت کو رواں دواں رکھے گی کیونکہ اس میں کسی مقام پر کوئی زیادہ ہجوم نہیں ہوتا، تاہم حکومت بڑے منصوبوں پر کام کرنے والے کارکنوں کے لئے احتیاطی قواعد و ضوابط متعین کرے گی تاکہ سماجی فاصلے کی پابندی پرعملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوول کرونا وائرس نمونیا کی وباء کا پھیلائو روکنے کے لئے لوگوں کو پُرہجوم مقامات پر جانے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ حکومت دستیاب وسائل بروئے کارلاتے ہوئے نوول کرونا وائرس نمونیا کے پھیلاؤ پر قابو پائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons