تازہ ترین
چین کی سرحد پار تجارتی سرگرمیاں بحال

چین کی سرحد پار تجارتی سرگرمیاں بحال

امریکہ کی ایک سیٹلائٹ جغرافیائی ڈیٹا تجزیاتی کمپنی کے تجزیہ کے مطابق مارچ کے وسط سے دنیا کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ شنگھائی سے روانہ ہونے والے جہازوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

جس کی وجہ سے دنیا کی دوسری بڑی بندرہ گاہ سنگاپور اوریورپی حب پورٹ روٹرڈم کی بندرگاہ بھی بحال ہو رہی ہیں ۔ دنیا کی سب سے بڑی کنٹینر شپنگ کمپنی مرسک نے کہا ہے کہ چین کنٹینرز کے حصول کیلئے تیار ہے، اس لیے روٹر ڈم سمیت دیگر بندرگاہوں سے کنٹینر کی نقل وحمل بحال ہو رہی ہے ۔

حالیہ دنوں چین یورپ ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بحال ہوچکی ہے ۔ ریل وے سے سازو سامان کی نقل وحمل کی بڑے پیمانے پر بحالی سے وبا کی وجہ سے رکی ہوئی یورپی اور ایشیائی مارکیٹس دوبارہ بحال ہو رہی ہیں ۔ اب آسیان ممالک کے پھلوں کو ریل وے کے ذریعے چین میں پہنچایا جا سکتا ہے۔ چین کے شہر ہانگ جو کو برآمد ہونے والے سازو سامان کی مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس سے دنیا کی سپلائی چین کے استحکام کی ضمانت مل رہی ہے ۔ ساتھ ہی چینی صارفین کی غیر ملکی سازوسامان کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی مارکیٹ اور کھپت کی بحالی دنیا کو نئی توانائی اور مواقع فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons