تازہ ترین
وباء کے کنٹرول کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مزید تعاون کیا جائے، چینی وزیراعظم

وباء کے کنٹرول کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مزید تعاون کیا جائے، چینی وزیراعظم

دو اپریل کو چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے وبا کے مقابلے کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رہبر گروپ کی کانفرنس کی صدارت کی ۔

کانفرنس میں کہا گیا کہ ملکی اور غیر ملکی وبائی صورتحال میں تیز تبدیلی کے مقابلے کے لیے وبا کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات اختیار کیئے جائیں ، وبا سے متعلق معلومات مزید صاف وشفاف انداز میں جاری کئے جائیں ۔ وبا کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ پیداواری سرگرمیوں کی منظم بحالی کی جائے ۔

کانفرنس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ بغیر علامات والے افراد کے انتظام کو مزید مضبوط بنایا جائے، ہر دن اس حوالے سے تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا جائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی سرحدی بندر گاہیں زیادہ ہیں۔ پوری دنیا میں وبا کے پھیلاو کے تناظر میں وبا کے باہر سے داخلے کو روکنے کے لئے مزید اقدامات اختیار کیے جائیں اور وبا کے کنٹرول کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مزید تعاون کیا جائے۔

کانفرنس میں کہا گیا کہ وبا کی روک تھام اور اقتصادی ترقی دونوں کو اہمیت دی جائے۔ کمینیوں کی مدد کے لیے مزید مؤثر اقدامات اختیار کیے جائیں ، سپلائی چین کے استحکام کی ضمانت کی مزید کوشش کی جائے ۔ اندرونی مانگ کو مزید وسعت دی جائے اور اصلاحات کے ذریعے مارکیٹ کی قوت محرکہ کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons