تازہ ترین
ملک قومی اداروں کی تنظیم نو کے بعد استحکام حاصل کر سکتا ہے، فواد چوہدری

پاکستان میں تیار کردہ کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس جلد دستیاب ہونگی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس جلد دستیاب ہوں گی۔

وفاق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد نے کرونا کی ٹیسٹنگ کٹس، ڈرون سپرے اور وینٹی لیٹرز کے نمونے تیار کر لئے ہیں۔  نَسٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 سے 3 روز تک مقامی سطح پر تیار کردہ کرونا کی ٹیسٹنگ کٹ دستیاب ہوگی:

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ پاکستان جلد ہی مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز برآمد بھی کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کی مختلف مارکیٹس میں دستیاب زیادہ تر سینی ٹائزرز جعلی ہیں، جو ایک افسوسناک امر ہے:

فواد چوہدری نے ملک بھر کی جامعات کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوول کرونا وائرس پر تحقیق کریں۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا وائرس سے متعلق قواعد ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے گا، وفاقی حکومت

کرونا وائرس سے متعلق قواعد ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے گا، وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نوول کرونا وائرس نمونیا سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons