تازہ ترین
چین وباء کی روک تھام کے لیے انڈونیشیا کی مدد پر تیار ہے، چینی صدر

چین وباء کی روک تھام کے لیے انڈونیشیا کی مدد پر تیار ہے، چینی صدر

چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے دو تاریخ کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدیدو سے ٹیلی فونک گفتگو کے موقع پر کہا کہ اس وقت وبا انڈونیشیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

میں چینی حکومت اور عوام کی طرف سے انڈونشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ کٹھن جدوجہد کے بعد چینی عوام سب سے مشکل مرحلے سے نکل چکے ہیں ۔ تاہم ہم انڈونیشا کو درپیش موجودہ مشکلات پر اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ چین اس وبا کی روک تھام کے لیے انڈونیشیا کی مدد پر تیار ہے۔

شی چن پھنگ نے واضح کیا کہ سنگین وبائی صورتحال کے سامنے چین اور انڈونیشیا ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔ اس سے باہمی گہری دوستی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ ہے ۔ چین چاہتا ہے کہ انڈونیشیا کے ساتھ مل کر ” دی بیلٹ اینڈ روڈ ” کی تعمیر کو آگے بڑھائے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ کوشش کی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا وائرس سے متعلق قواعد ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے گا، وفاقی حکومت

کرونا وائرس سے متعلق قواعد ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے گا، وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نوول کرونا وائرس نمونیا سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons