تازہ ترین
چینی صدر اور بیلجیئم کے بادشاہ فلپ کے درمیان ٹیلفونک گفتگو

چینی صدر اور بیلجیئم کے بادشاہ فلپ کے درمیان ٹیلفونک گفتگو

چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے دو تاریخ کو بیلجئیم کے بادشاہ فلپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔

شی چن پھنگ نے کہا کہ اس وقت یورپ اور بیلجئیم کو وبا کی وجہ سے سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ میں چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں بیلجئیم کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدری کا اظہار کرتا ہوں۔ چین بیلجیئم کی حمایت اور مدد کے پختہ عزم کا اظہار کرتا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بیلجیئم کے شاہی خاندان اور حکومت کی سربراہی میں ،بیلجیئم کے عوام وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین میں بیلجیئم کے شہریوں بالخصوص طلبا کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہے ،یہ تمام انسانیت کو درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ بین الاقوامی تعاون سے ہی اسے شکست دی جاسکتی ہے۔

فلپ نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کے ممالک کو متاثر کیا ہے۔ چین نے اس وبا پر قابو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ چین کے تجربات دیگر ممالک کے لئے اہم ہیں۔ انہوں نے چین کی جانب سے حمایت اور مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی چیک کریں

مکاؤ میں انسداد علیحدگی کے قومی قانون کے نفاذ کے پندرہ سال مکمل

مکاؤ میں انسداد علیحدگی کے قومی قانون کے نفاذ کے پندرہ سال مکمل

رواں سال ، مکاو میں انسداد علیحدگی کے قومی قانون کے نفاذ کا پندرہواں سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons