تازہ ترین
قومی رابطہ کمیٹی اجلاس: لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

قومی رابطہ کمیٹی اجلاس: لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا جلاس یکم اپریل کو اسلام آباد میں ہوا جس میں اندرون ملک تمام پروازوں کی معطلی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بات منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں صحت کی قومی خدمات کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور قومی سلامتی ڈویژن کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں موجودہ لاک ڈاؤن سے کرونا وائرس کی وباء پر مؤثر طور پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور یہ اس ماہ کی چودہ تاریخ تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرونا وائرس کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں کھانے پینے کی اشیاء لے جانے والی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جبکہ عوام کے لئے ادویات بھی دستیاب رہیں گی۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons