تازہ ترین
وزیراعظم کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے اندراج کا عمل جاری

وزیراعظم کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے اندراج کا عمل جاری

وزیراعظم کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے ارکان کے اندراج کا عمل ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ کرونا ریلیف ٹائیگر زفورس میں شامل ہوں اور کرونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں حکومتی کوششوں میں موثر طور پر اس کا ساتھ دیں ۔

ادھر نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ، جنہوں نے اس فورس کے لئے اپنانام بھی درج کروایا ہے ، ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ اب تک نوے نوجوان فورس میں شامل ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفترمیں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیاہے جبکہ کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے نگران ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons