تازہ ترین
پاکستان کی مسلح افواج قوم کے ساتھ ساتھ رہیں گی، آرمی چیف

پاکستان کی مسلح افواج قوم کے ساتھ ساتھ رہیں گی، آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج موجودہ صورتحال کے دوران پاکستان کے لوگوں کی سلامتی اور تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں نیشنل کمانڈر اینڈ آپریشن سینٹر میں خصوصی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج لوگوں کو کوروناوائرس سے بچانے کیلئے قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم معاشرے کے کسی بھی طبقے کو کوروناوائرس کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ بری فوج کوروناوائرس سے شہریوں کے تحفظ کیلئے ملک کے ہر کونے تک پہنچے گی اور مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کے راحت وآرام کا سبب بنے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے عزم ظاہر کیا کہ مشترکہ قومی کوششوں سے ہی ہم تمام چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں۔

بری فوج کے سربراہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صرف طے شدہ اقدامات پر بروقت عملدرآمد سے ہر پاکستانی اور معاشرے کا تحفظ اور بڑے پیمانے پر بہبود یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب ایک قوم کی حیثیت سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنا ہوگا۔

فورم کو کورونا پر قابو پانے کی کوششوں اور اقدامات اور ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔جو وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کی معاونت کررہی ہیں۔

فورم نے اب تک کے اقدامات پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی غوروخوض کیا ادھر آرمی ائیرڈیفنس کمان کے کمانڈر لیفیٹننٹ جنرل حمود الزمان خان کو NCOC کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons