تازہ ترین
کرونا وائرس کے خلاف جنگ عوام کی حمایت سے جیتیں گے، وزیر اعظم

کرونا وائرس کے خلاف جنگ عوام کی حمایت سے جیتیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائر س کی وباء کے خلاف جنگ عوام کی حمایت سے جیتنے کے حکومتی عزم کااعادہ کیا ہے ۔

انہوں نے بدھ کی شام اسلام آبادمیں وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹیلی تھون پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قوم پر زور دیا کہ وہ آزمائش کی اس گھڑی میں ایمان اور حکمت و دانائی سے کورونا وائرس کو شکست دے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لئے آٹھ ارب ڈالر مالیت کے تاریخی مالیاتی پیکج کااعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان بھر میں ایک کروڑ بیس لاکھ غریب خاندانوں نے احساس پروگرام میں اپنا اندراج کرایا ہے تاہم ملک میں اسی فیصد محنت کشوں کے اعدادوشمار ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے تحت اکٹھے کئے جانے والے تمام فنڈز کا ریکارڈز محفوظ رکھے گی اور انہیں شفاف طریقے سے میرٹ پر خرچ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے ارکان گھر گھر جا کر ضلع اور دیہات کی سطح پر مستحق خاندانوں کی نشاندہی کریں گے۔

عمران خان نے یقین دلایاکہ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کسی سیاسی اثر و رسوخ کے بغیر مکمل طور پر شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر تشکیل دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے محنت کش طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے اور حکومت انہیں سہولت دینے کے لئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کار لائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons