تازہ ترین
چین بھارت سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ، صدور کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ http://urdu.cri.cn/news/china/1062/20200401/446218.html

چین بھارت سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ، صدور کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

یکم اپریل کو ،چینی صدر شی چن پھنگ نے بھارتی صدر رام ناتھ گووند کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔

چینی صدر نے اپنے پیغام میں اس بات کی نشاندہی کی کہ گزشتہ 70 سالوں میں، چین اور بھارت کے تعلقات غیر معمولی ترقی کے راستے پر رواں دواں ہیں۔ اس وقت چین بھارت تعلقات ایک نئے نقطہ آغاز پر کھڑے ہیں اور اس حوالے سے نئے مواقع میسر ہیں۔ میں چین – بھارت تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک نئی سطح پر پہنچانے ، دونوں ممالک اور ان کے عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ایشیا اور دنیا کی ترقی کے لئے صدر گووند کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔

صدر گووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت اور چین قدیم تہذیبوں کے مالک ملک ہیں اور نئی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہیں۔ اچھے تعلقات کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے اور یہ علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔ بھارت چین کے ساتھ مل کر ترقیاتی شراکت کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔ اسی دن چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے بھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

یہ بھی چیک کریں

blank

آئی سی سی کی بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی

 بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons