تازہ ترین
امریکہ سے مذاکرات کی غرض سے طالبان کا تین رکنی وفد کابل پہنچ گیا

امریکہ سے مذاکرات کی غرض سے طالبان کا تین رکنی وفد کابل پہنچ گیا

قیدیوں کے تبادلہ کے لیے امریکہ سے مذاکرات کی غرض سے طالبان کا تین رکنی وفد کابل پہنچ گیا ہے۔

یہ وفد افغان حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے اعلان کے بعد کابل پہنچا۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہماری 3 رکنی ٹیکنیکل ٹیم قیدیوں کی رہائی کے لیے ان کی شناخت اور واپسی کے حوالے سے مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلہ کے سلسلے میں افغان حکومت سے معاہدہ کریں گے اور ان کا عملی کام آنے والے دنوں میں شروع ہو گا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے لیے 10 رکنی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وفد کو افغانستان میں کرونا وائرس کے باعث محدود کر دیا گیا ہے۔ افغان حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مذاکراتی ٹیم کی توثیق صدر اشرف غنی کے سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ نے بھی کر دی۔عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،معید یوسف

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons