کووڈ۔19 فرنٹ لائن: کرونا کی انسداد میں روایتی چینی طب کی افادیت اور کامیاب تجربات کا عالمی ماہرین کے ساتھ تبادلہ جاری

کووڈ۔19 فرنٹ لائن: کرونا کی انسداد میں روایتی چینی طب کی افادیت اور کامیاب تجربات کا عالمی ماہرین کے ساتھ تبادلہ جاری

ان دنوں چائنامیڈیا گروپ کے سی جی ٹی این نیٹ ورک سے خصوصی لائیو پروگرام “کووڈ۔19 فرنٹ لائن”نشر ہو رہا ہے۔

اس پروگرام میں چین کے شہر ووہان میں نوول کورونا وائرس کی روک تھام و کنٹرول کے لیےخدمات سرانجام دینے والے چینی ڈاکٹرز پاکستان سمیت دنیا بھر کے طبی ماہرین کے ساتھ انسداد وبا کیلئے روایتی چینی طب کی افادیت اور کامیاب تجربات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

29 مارچ کی شام ، چینی طب کے چھ ماہرین نے پاکستان، افغانستان ، ایران، امریکہ ، لبنان اور کئی دیگر ممالک کے ماہرین کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے نوول کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے میں چینی طب کی افادیت، مرض کی تشخیص ، علاج اور روایتی چینی اور مغربی ادویاتکے مشترکہ استعمال سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیجنگ چینی طب ہسپتال کے سربراہ لیو جھینگ جھوانگ نے کہا کہ ووہان میں کرونا وائرس سے متاثرہ جن مریضوں کے علاج میں چینی طب کا استعمال کیا گیا ہے، ان میں 90 فیصد صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ چینی طب نے مریضوں کی حالت مزید خراب ہونے سے بچانے اور ہلاکت کی شرح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووہان کے جیانگ شیا موبائل ہسپتال میں چینی طب کے ڈاکٹرز انچارج تھے ۔ وہاں ایک ماہ میں کووڈ۔19 کے ہلکی علامات والے 564 مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ ان افراد کے علاج کے دوران چینی ادویات کا استعمال کیا گیا ۔ تمام مریضوں کی حالت مزید خراب نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی مریض صحت یابی کے بعد دوبارہ متاثرہ ہوا ۔

امریکی چینی طب کے ڈاکٹر جوزف برینڈی نے کہا کہ وہ علاج کیلئے چینی ادویات میں بہت دلچسپی لیتے ہیں ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ چینی ڈاکٹرز چینی ادویات کے عناصر تفصیل سے بتائیں گے تاکہ وہ امریکہ میں مقامی مریضوں کی حالت کے مطابق ان کا استعمال کر سکیں ۔ اس حوالے سے چینی ڈاکٹر لیو چھینگ چھونگ نے فوری طور پر ان کو تفصیلات بتائیں ۔

لیبنان کے ڈاکٹر نے چینی ادویات کے علاوہ دوسرے چینی طب کے علاج کرنے والے طریقہ کار میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ چینی ڈاکٹرز نے اس حوالے سے ان کی رہنمائی کی۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons