کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل کیا جائے ، ڈاکٹر ظفر مرزا

کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی غیرمناسب طریقے سے پکڑ دھکڑ سے اجتناب کیا جائے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نوول کرونا  وائرس نمونیا کے مشتبہ مریضوں کی غیرمناسب طریقے سے پکڑ دھکڑ سے اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ موصول ہوئی ہیں کہ پولیس اور انتظامیہ کرونا وائرس کے مریضوں کا پیچھا کرتی ہے، تاہم ایسے اقدامات سے کرونا مریض خوفزدہ ہوجائیں گے اور سامنے آنے سے گریز کریں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 1 ہزار 865 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پنجاب میں 652 اور سندھ میں 627 کرونا وائرس کے مریض ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ملک میں 58 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

اصلاحات، کھلے پن اور اقتصادی تعمیر میں بڑی پیش رفت

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبر کو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons