پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو کرونا سے متعلق خبریں نشر کرتے ہوئے عوام میں خوف کی فضاء ختم کرنے کی ہدایت

پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو کرونا سے متعلق خبریں نشر کرتے ہوئے عوام میں خوف کی فضاء ختم کرنے کی ہدایت

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے الیکٹرانک میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے متعلق خبریں نشر کرتے ہوئے عوام میں خوف کی فضاء ختم کرے۔

پیمرا نے اپنے ہدایت نامے میں نیوز چینلز کو کہا ہے کہ اس آفت سے ثابت قدمی اور نظم وضبط کے ساتھ نمٹنے کے لئے عوام میں امید کو فروغ دیا جائے۔ نیوز چینلز کو کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور زیر علاج افراد کی خبریں دیتے ہوئے ضرورت سے زیادہ تشہیر کرنے اور سنسنی پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔ پیمرا نے چینلز سے کہا کہ اپنی توانائیاں اور وسائل احتیاطی تدابیر اور ضروری اقدامات کے لئے پوری قوم کو متحرک کرنے پر خرچ کئے جائیں تاکہ اس وباء پر قابو پایا جاسکے۔ ہدایت نامے میں اس بات پرزور دیا گیا کہ ناظرین میں امید پیدا کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، اداروں سمیت عالمی محققین کی طرف سے کی گئی کوششوں کو بھی اجاگر کیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپو کے نام ارسال کردہ خط میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons