کرونا وائرس: قومی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

کرونا وائرس: قومی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

کرونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج (جمعرات) وزیراعظم کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہو گا۔

یہ بات اسلام آباد میں صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے ایک نیوز بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے گی۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 1022 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں اسلام آباد میں 20، پنجاب میں 310، سندھ میں 413، خیبرپختونخوا میں 80، بلوچستان میں 117، آزادجموںکشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں 81 افراد شامل ہیں۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے آٹھ مریض جاں بحق ، 21 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ پانچ کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے پانچ لاکھ این فائیوماسک موصول ہوئے ہیں جبکہ ذاتی تحفظ کے آلات اگلے دو روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپو کے نام ارسال کردہ خط میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons