فرانس سے 14 کروڑ سال قبل پائے جانے والے ڈائنا سور کی باقیات دریافت

فرانس سے 14 کروڑ سال قبل پائے جانے والے ڈائنا سور کی باقیات دریافت

فرانس سے حال ہی میں کرہ ارض پر 14 کروڑ سال قبل پائے جانے والے ڈائنو سار کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

حیات دانوں نے جنوب مغربی فرانس میں کاگنک کے قریب سے کروڑوں سال پہلے کرہ ارض پر پائے جانے والے ڈائنو سار کی ران کی ہڈی دریافت کی ہے۔ ڈائنو سار کی دریافت شدہ ہڈی کی لمبائی 2 میٹر ہے جو ایک عام مرد کی جسامت سے بھی بڑی ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ ہڈی 14 کروڑ سال پہلے پائے جانے والے سبزی خور ڈائنو سار کے قبیلے سے تعلق رکھنے والے جانداروں کی ہے۔ خیال رہے کہ یورپ کے مختلف ممالک سے 2010ء سے اب تک 7500 سے زائد باقیات برآمد ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں