کرونا وائرس کے تدارک کیلئے چین کے اقدامات انتہائی مؤثر اور سخت ہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

کرونا وائرس کے تدارک کیلئے چین کے اقدامات انتہائی مؤثر اور سخت ہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتنیوگوتریز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے تدارک کے لیے چین کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات انتہائی مؤثر اور سخت ہیں۔

اسلام آباد میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مہلک وبا کے خاتمے کے لیے چین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ چین کو نوول کرونا وائرس نمونیا  کے تدارک کے لیے ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ  گھمبیر صورتحال کے تناظر میں اس مہلک وباء کے خاتمے کا فوری حل نکالنا ہمیشہ ایک مشکل عمل ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد ضروری ہے۔ انتونیو گوتریز نے کہا کہ پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر تحمل کا مظاہرہ کریں، انہوں نے  بھارت پر زور دیا وہ اقوام متحدہ کے ساتھ سیزفائر کے معاہدے کو  یقینی بنائے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کے عوام افغان مہاجرین کے لیے کھلے دل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکی پاکستان اس وقت مہاجرین کو بسانے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے-

انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا بھرپور کردار رہا ہے جس کو سراہتے ہیں۔ اسلامو فوبیا کے حوالے سے پوچھے گۓ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات ناقابل قبول ہیں، مذہبی ہم آہنگی کے لیے برداشت اور ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بلوچستان: پنجگور میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 3 جوان شہید

بلوچستان: پنجگور میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 3 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع  پنجگور میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے 3 اہلکار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons