حکومت مہنگائی کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، وزیر ریلوے

حکومت مہنگائی کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، وزیر ریلوے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حکومت مہنگائی اور افراط زر میں اضافے کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور متعلقہ مسائل پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل تیز کرنے کے لئے نیب قوانین میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے اور ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی پابند ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ اگرچہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم وفاقی حکومت سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے وسیع ترمفاد میں تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپو کے نام ارسال کردہ خط میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons