عالمی برادری کی کرونا وائرس کے خلاف چین کی بھر پور حمایت، چینی وزارت خارجہ

عالمی برادری کی کرونا وائرس کے خلاف چین کی بھر پور حمایت، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے تیرہ تاریخ کو آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے مختلف ممالک کے عوام بالخصوص نوجوانوں کی جانب سے وباء کے خلاف لڑنے میں چین کی حمایت کو خوب سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے عوام کی اس حمایت سے چینی قوم جلد نوول کرونا وائرس انفیکشن کے نمونیا کی وباء کے خلاف حتمی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔

برطانوی شمالی آئرلینڈ میں پرائمری اسکول کے طلباء نے چین کی حمایت میں ایک گانا گایا، جس کے بول ہیں” دنیا کو پیار سے بھر دو” یہ گانا انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکا ہے۔ چینی انٹرنیٹ صارفین نے اس کاوش کو خوب سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے اور ان برطانوی طلباء کو بطور مہمان چین آنے کی دعوت دی ہے۔

حال ہی میں اٹلی کے شہروں فلورنس اور نیپلز کے شہریوں نے “ہگ چائنیز” نامی “فلیش ایونٹ “کا انعقاد کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ٹوبی نامی ایک جرمن نوجوان نے ” میں چین ہوں” کے نعرے کے ساتھ چین کی حمایت میں ایک سرگرمی کا آغاز کیا، جس کا جرمن انٹرنیٹ صارفین نے نہایت پر جوش انداز میں جواب دیا۔ ٹوبی نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مل کر وباء کا مقابلہ کریں اور امتیازی سلوک کا رویہ ترک کردیں۔

گنگ شوانگ نے آن لائن پریس کانفرنس میں دنیا کے مختلف علاقوں سے چین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل سمیت عالمی اداروں کے سربراہان اور مختلف ممالک کے رہنماؤں نے نوول کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے امتیازی سلوک، بدنام کرنے اور ضرورت سے زیادہ رد عمل سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے عوام کی حمایت کے ساتھ چینی عوام اس وباء کے خلاف فتح حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا آئیں سب مل کر اس وباء کے خلاف جد و جہد کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

blank

ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons