کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے پر امید ہیں، عالمی ادارہ صحت

کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے پر امید ہیں، عالمی ادارہ صحت

مقامی وقت کے مطابق تیرہ فروری کو عالمی ادارہ صحت کے ماہر برائے وبائی امراض پروفیسر رابرٹ اسٹیفن نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وباء کی روک تھام اور کنڑول کے لئے چین کی بھرپور کوششوں کے پیش نظر وہ وباء پر جلد حتمی کنٹرول کے لئے پرامید ہیں۔

پروفیسر رابرٹ اسٹیفن نے کہا کہ نوول کرونا وائرس انفیکشن کے نمونیا کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔ حالانکہ مستقبل میں غیریقینی عناصر بھی موجود ہیں، تاہم مجموعی صورتحال امید افزا ہے۔ ان کے خیال میں اس وباء کی روک تھام اور کنڑول کے حوالے سے چین اور عالمی ادارہ صحت سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے بہتر تجربات حاصل کئے ہیں اور اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے بہتر ین تیاری بھی کی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وہ اس وائرس پر جلد قابو پانے کے حوالے سے پر امید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن انہیں اپنی روز مرہ حفاظت کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپو کے نام ارسال کردہ خط میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons