blank

ساجد جاوید مستعفی، رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیر خزانہ

برطانوی کے وزیر خزانہ ساجد جاوید اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ رشی سونک نے وزارت خزانہ کا قلمدان سنھبال لیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ میں تبدیلیاں کی ہے۔ پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر داخلہ کے عہدے سے ہٹا کر وزیر خزانہ مقرر کیا تھا.

اطلاعات کے مطابق ساجد جاوید کے استعفیٰ کی وجہ وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب اپنے تمام مشیروں کو برخاست کرنے سے انکار ہے۔ ساجد جاوید کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام مشیروں کو برخاست کرنے کا حکم یہ کہہ کر ماننے سے انکار کر دیا کہ کوئی بھی ‘خود دار’ وزیر ایسی شرائط نہیں مان سکتا۔

ساجد جاوید کی جگہ وزارت خزانہ کا قلمدان چیف سیکرٹری خزانہ رشی سونک کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔ رشی سونک سات ماہ پہلے تک ہاؤسنگ کے جونیئر وزیر تھے۔ ساجد جاوید کو اگلے چار ہفتوں میں نیا بجٹ پیش کرنا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپو کے نام ارسال کردہ خط میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons