معروف اداکار قاضی واجد کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے

معروف اداکار قاضی واجد کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے

 ممتاز اداکار قاضی واجد کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے۔

ریڈیو اور ٹیلی وژن پر کئی یادگار کردار ادا کرنے والے قاضی واجد کا اصل نام قاضی عبدالواجد انصاری تھا۔ جو بھارتی شہر گوالیار میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔

قاضی واجد نے 10 برس کی عمر میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور پہلی مرتبہ ریڈیو پاکستان پر بچوں کے پروگرام نونہال میں صدا کاری کے جوہر دکھائے۔ وہ 25 برس تک ریڈیو سے منسلک رہے اور 60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے۔

قاضی واجد نے ایک سو سے زائد مختلف ڈراموں اور ڈرامہ سیریل میں پرفارم کیا۔ ’خدا کی بستی‘ ٹیلی ویژن پر اُن کی پہلی پرفارمنس تھی جس کا ’راجہ‘ ان کی شناخت بھی بن گیا۔
ویسے تو قاضی واجد نے ٹیلی ویژن پر ان گنت کردار ادا کیے تاہم ‘دھوپ کنارے، ان کہی، تنہائیاں، حوا کی بیٹی، خدا کی بستی، چاند گرہن، پل دو پل، تعلیم بالغاں، انارکلی اور دھوپ کنارے میں یادگار کارکردگی بھلائی نہ جا سکے گی۔

فن کیلئے ان کی غیر معمولی خدمات پر حکومت پاکستان نے قاضی واجد کو 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔ قاضی واجد کئی برس دل کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد 11 فروری 2018 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے.

یہ خبر پڑھیئے

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپو کے نام ارسال کردہ خط میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons