blank

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کوایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے بنگلا دیش کو راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 44 رنز سے شکست دیدی ہے۔

پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔ میچ کی دوسری اننگ میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 4، 4 وکٹ حاصل کیے۔ یاسر شاہ کو پلیئرآف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ نسیم شاہ کو ملا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میںمہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میںبابر اعظم اور شان مسعود کی سینچریوں کی بدولت 445 رنز اسکور کئے تھے۔

اس کے بعد دوسری 212 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد دوسری اننگ میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان نے میچ ایک اننگ اور 44 رنز کی فتح کے ساتھ اپنے نام کیا۔

بنگلا دیش کے جانب سے کپتان مومن الحق دوسری اننگ میں 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے، جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ اپریل میں کراچی میں ہوگا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مزید 60 پوائنٹس مل گئے ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 140 پوائنٹس کے ساتھ اب یہ چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپو کے نام ارسال کردہ خط میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons