معروف اداکارہ نگہت بٹ دارفانی سے کُوچ کر گئیں

معروف اداکارہ نگہت بٹ دارفانی سے کُوچ کر گئیں

ماضی کی معروف اداکارہ نگہت بٹ کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن ای بلاک میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

نگہت بٹ نے تقریبا تیس سالوں تک اسٹیج اور ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں اپنے فن کے جوہر دکھائے، وہ وارث اور مرزا اینڈ سنز سمیت کئی مقبول ڈراموں میں اپنی لازوال اداکاری سے آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہیں۔ 

معروف اداکارہ ذیابیطس اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور آخری دنوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں، معاشی تنگ دستی کے باعث گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کر پائی تھیں جس پر حکومت کی توجہ دلائی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اداکارہ نگہت بٹ کے انتقال پر افسوس اور مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپو کے نام ارسال کردہ خط میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons